5 جولائی 2013 - 19:30
مصر کے حالات

مصر ميں عبوري صدر نے مجلس شورا کو تحليل کرديا ہے -

ابنا: مصر کے عبوري صدر نے مجلس شورا تحليل کردي ہے - قاہرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عبوري صدر عدلي منصور  نے ايک فرمان جاري کرکے مجلس شورا تحليل کردي ہے –اس فرمان کے مطابق ملک سے متعلق تمام فيصلے عبوري مشورتي کونسل ميں کئے جائيں گے –قابل ذکر ہے کہ فوج نے محمد مرسي کو صدارت سے معزول کرنے کا جو فرمان جاري کيا تھا اس ميں وضاحت کردي تھي کہ عبوري حکومت  مجلس شورا تحليل کردے گي اور اس کي جگہ عبوري مشورتي کونسل کا قيام عمل ميں آئے گا-   دوسري جانب اخوان المسلمين نے فوج اور عبوري حکومت کے خلاف تحريک  جاري رکھنے کا اعلان کيا ہے –اخوان المسلمين نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ محمد مرسي کي آزادي اور ان کي صدارت کي بحالي تک مظاہروں کا سلسلہ جاري رہے گا -اخوان المسلمين کي سياسي شاخ آزادي و انصاف پارٹي نے اپنے طرفداروں سے اپيل کي ہے کہ قاہرہ کي سڑکوں اور اہم چوراہوں پر موجود رہيں اور مظاہرے جاري رکھيں –آزادي و انصاف پارٹي نے جمعے کو بہنے والے خون کا ذمہ دار مصر کي فوج اور سيکورٹي ادارے کو قرار ديا ہے اور کہا ہے کہ عبوري سيٹ اپ مخالف سياسي شخصيات اور ذرائع ابلاغ کے خلاف انتقامي کاروائي کررہا ہے –قابل ذکر ہے کہ جمعے کو مصر کے مختلف شہروں ميں مرسي کے طرفداروں اور مخالفين کے درميان جھڑپوں ميں کم سے کم تيس افراد ہلاک ہوگئے تھے......../169